چین بھارتی سرزمین ہڑپ کر رہا:عالمی ماہرین

0
139

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ماہرین نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ چین آہستہ آہستہ بھارتی سرزمین کو ہڑپ کر رہا ہے۔ بھارت نے اس اہم ایشو پر امریکہ سے باضابطہ مدد مانگ لی ہے کہ چین کی طرف سے بھارتی سرزمین پر قبضہ کرنے کی حکمت عملی کو روکنے کیلئے وہ بھارت کو ملٹری اور خفیہ اداروں کی مدد فراہم کرے۔سیٹلائٹ کے ذریعے یہ معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے کمانڈو ایکشن کے ذریعے اروناچل پردیش صوبہ میں گھس کر ایک بڑا گاﺅں بسا لیا جس میں 101 گھروں کو تعمیر کر کے اپنے لوگوں کو اس میں ٹھہرا دیا ہے ،چین نے ساڑھے چار کلو میٹر بھارت کی سرزمین میں گھس کر تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا، چین کا دعویٰ ہے کہ صوبہ اروناچل پردیش اسکی ملکیت ہے اسی لئے پیپلز لبریشن آرمی کے جوان ہر روز کی بنیاد پر مزید علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں بھارتی فورسز بے بس ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے تمام سرحدی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ ایک نیا فرنٹ کھول دیا ہے ، بائیڈن انتظامیہ کبھی بھی چین کے ساتھ یکطرفہ محاذآرائی نہیں کر ے گی ،چین جس تیزی کے ساتھ بھارتی زمین پر قبضہ کر رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی فوج براہ راست چینی فوج سے ٹکرانے سے کترا رہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here