وائٹ ہائوس ،کانگریس کے دبائو پرنمائندہ ٹام سوازی کا دورہ پاکستان منسوخ

0
9

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کانگریس کے نمائندہ ٹام سوازی نے کانگریس اور وائٹ ہائوس کے دبائو پر اپنا حالیہ دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے ، ٹام سوازی نے دورہ پاکستان میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنا تھی جس کو کانگریس اور وائٹ ہائوس کے دبائو پر منسوخ کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ امریکہ کی کانگریس اور وائٹ ہائوس کی جانب سے متعدد مرتبہ پاکستان میں حکومتی اور اسٹیبلشمنٹ کے رویوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس طرح عوامی رائے اور انسانی حقوق کو دبایا جا رہا ہے ، عالمی سطح پر پاکستانی حکومت اور فوج کے اقدامات کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ، کانگریس نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے بائیڈن حکومت کو خط میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ وائٹ ہائوس کی جانب سے بھی متعدد مرتبہ اسلام آباد حکومت کو انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایات سامنے آ چکی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here