میر افضل گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ مقرر

0
132

 

حافظ حفیظ الرحمان 5 سال ن لیگ حکومت میں وزیراعلیٰ تھے، گلگت بلتستان میں انتخابات ستمبر میں شیڈول ہیں

گلگت (پاکستان نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیاہے۔ ان کی تقرری کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔میر افضل کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور بونجی سے ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میرافضل خان کے ہمراہ سرورشاہ، وقار عباس، سلیمان ولی، ثمینہ بیگ، ایمان شاہ، محمد علی اور آفتاب خان نگران کابینہ میں شامل ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹرحسن، ایڈووکیٹ یاسین، سید شبیہ حسنین، عارف اسلم اور ناصر زمانی بھی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ وزارت امور کشمیر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔واضحہے کہ گلگت بلتستان میں 5 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی ہے اور حافظ حفیظ الرحمان وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں انتخابات ستمبر میں شیڈول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here