کیپیٹل ہل حملے کے دوران ایوانکا نے ٹرمپ کو مداخلت کے لیے کہا تھا:انکشاف

0
124

واشنگٹن(پاکستان نیوز) نیویارک کے اٹارنی جنرل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا تاکہ ان کے بیان حلفی ریکارڈ کئے جا سکیں۔ حکام سابق صدر اور ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات کی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ خاندان کے ان تینوں افراد کی طلبی کی وجہ بھی ٹرمپ آرگنائزیشن کی ملکیت املاک کی چھان بین ہے۔ دریں اثنا 6جنوری2020 کانگریس عمارت پر دھاوے کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ان سے تشدد کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔ انکوائری کمیٹی کی رکن ریپبلکن رکن لزچینی نے کہا کہ چھ جنوری کو تحقیقات کرنے والی ہائوس کمیٹی کو گواہی ملی کہ ٹرمپ کی بیٹی نے بار بار اپنے والد سے کیپیٹل ہل پر حملہ روکنے کے لیے مداخلت کرنے کو کہا تھا۔ ایوانکا نے کم از کم دو بار مداخلت کی تاکہ وہ اس تشدد کو روکنے کے لیے کہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here