مفت سفر، کھانے و تحائف کی تفصیل عام کریں:امریکی ججز کیلئے ضابطہ لاگو

0
83

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا۔ ججوں کو مفت سفر، کھانے اور تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔ نئے قواعد وضوابط میں ججوں کو غیرکاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں تاہم ججوں کو کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اور تحائف کا بتانا ہو گا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاوس نے قوانین میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔ وفاقی عدلیہ کے حکام نے بھی ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاوس کی طرف سے منظر عام پر آنے والے ایک خط کی تصدیق کی۔ نئے قوانین ججوں کے لیے کسی نجی ریزورٹ میں مفت سفر، کھانا، شکار یا چھٹیاں گزارنا مشکل بنا دیں گے اور نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔ گورنمنٹ ایکٹ 1978کے تحت امریکی سپریم کورٹ کے ججوں، وفاقی ججوں کو دیگر سرکاری اہلکاروں کی طرح سالانہ مالیاتی رپورٹس مکمل کرنا ہوتی ہیں۔ نئے ضوابط 14 مارچ کو نافذ ہوئے ہیں، جسے جوڈیشل کانفرنس کی ایک کمیٹی نے منظور کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here