پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی گئی

0
144

 

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد میں 30 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستانی وزارت داخلہ نے لاک ڈاو¿ن کے باعث معیاد ختم ہونے والے پاسپورٹ کی قابلِ استعال مدت میں توسیع کردی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اس وقت نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کر رہے اس لیے تمام ایکسپائر ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملکی اور بیرونی دفاتر 1000 روپے فیس کے عیوض پاسپورٹ میں مینول طور پر توسیع کے آرڈر کا اندراج کریں جبکہ نوزائیدہ بچوں کے لئے اس آرڈر کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مینول توسیع صرف ایک سال تک کی دی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان میں کورونا کا شکار مریضوں کی تعداد 5ہزار988 ہو چکی ہے جبکہ 1500 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں،24گھنٹوں میں 11 اموات ہوئیں،مجموعی تعداد 107 ہو گئی،ملک کے مختلف اسپتالوں میں 44 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں،دنیا میں 20 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکےجبکہ 1 لاکھ 27 ہزار اموات ہوئیں،د±نیا میں اب تک 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وفاق کی جانب سے ملک میں لاک ڈاو¿ن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here