نیویارک (پاکستان نیوز)نیو ہل ہیرکس نامی تنظیم نے اپنے تازہ ترین سروے کے دوران بتایا ہے کہ ووٹرز کی اکثریت کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں ، سروے کے دوران بتایا گیا کہ 59 فیصد شہریوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں دوبارہ میدان مار سکتے ہیں جبکہ 41 فیصد شہریوں نے اس سے متفق نہیں ہوئے ہیں اور کہا کہ ٹرمپ کے آئندہ صدر بننے کا امکان صفر ہے ۔