نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، گورنر کومو نے نیویارک میں ایک رات کے دوران کورونا سے 752افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ، اس کے ساتھ ہی گورنر نے پبلک مقامات پر لوگوں کیلئے فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کیلئے سخت سزا بھی تجویز کر دی گئی ہے ، نیویارک میں اس سے قبل کبھی اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں ، گورنر کومو نے اس صورتحال کو سنگین قرار دیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔