حکومت کی ٹیکس جمع کرانے والوں کی مالی امداد ، آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا

0
123

 

نیویارک (پاکستان نیوز) حکومت نے ٹیکس جمع کرانے والے افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایسے شہری جنھوں نے 2018اور 2019میں ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں کومالی امداد فراہم کی جائے گی جس کے لیے آن لائن سروس IRS.GOV شروع کی جا رہی ہے جہاں ٹیکس صارفین اپنے قوائف جمع کروا کر مالی امداد حاصل کرنے کے اہل بن جائیں گے ، شہریوں کو ویب سائٹ پر جا کر اپنے کوائف جمع کرانے ہوں گے ، ایسے شہری جنھوں نے 2019میں ٹیکس جمع نہیں کرایا وہ 2018کے جمع کردہ ٹیکس کی معلومات درج کروا کر کر بھی مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں لیکن ایسے شہری جنھوں نے دونوں سال ٹیکس جمع نہیں کرایا وہ جلدی سے اپنا ٹیکس جمع کرائیں تاکہ وہ بھی مالی امداد کے مستحق ہو سکیں ۔ٹیکس جمع کرانے والے ہر شخص کو حکومت کی جانب سے 1200ڈالر امداد دی جائے گی جبکہ شادی شدہ جوڑوں کو 2400ڈالر دیئے جائیں گے اور فی بچہ 500ڈالر کی امداد دی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here