اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دینے کیلئے مودی کا خصوصی سیل بے نقاب

0
68

واشنگٹن(پاکستان نیوز) معروف اخبار نے اسلاموفوبیاکو ہوا دینے والے مودی کے سیل کا بھانڈہ پھوڑ دیا،بھارت نے مودی کی ذاتی تشہیر اور تنقید کرنے والوں کی آوزوں کو دبانے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس کیلیے امریکہ میں ایک سوشل میڈیا سیل بنایا گیا ہے جس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔معروف جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مودی کی ذاتی تشہیر اور تنقیدی آوازوں کو بدنام کرنے کے خفیہ آپریشن کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈس انفو لیب کے ذریعے مخالفین کو سوشل میڈیا پر بدنام اور ہراساں کیا جاتا ہے،ڈس انفو لیب مودی پر تنقید کرنے والے ہر شخص اور تنظیم کا تعلق کسی نہ کسی اسلامی یا عسکری گروہ سے ظاہر کرتی ہے اور تنقید کو مودی کے خلاف عالمی سازش قرار دیا جاتا ہے،بھارت کی ڈس انفو لیب نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مودی پر تنقید کرنے والے امریکی ارب پتی جارج سوروز کا تعلق اخوان المسلمین اور پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے ظاہر کیا تھا،بھارت کی ڈس انفو لیب یہ ظاہر کرتی ہے کہ عالمی دنیا مودی کی حکومت میں بھارت کی ترقی سے خائف ہیں، مودی کے تنخواہ دار صحافی جھوٹی تحقیقاتی رپورٹوں کو نیوز چینلوں اور عالمی میڈیا پر ذرائع کے طور پر استعمال کرتے ہیں،ٹویٹر پر ڈس انفو لیب کی رپورٹس کو پھیلانے والے 250 اکاؤنٹس میں 35 مودی کے وزرا ، 14 سرکاری اہلکار اور 61 مودی کے تنخواہ دار صحافی ہیں، ڈس انفو لیب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ستپاٹھی نے 2020 میں بنائی تھی، ڈس انفو لیب اب تک 28 رپورٹیں شائع کرچکا ہے جو سب کی سب پاکستان مخالف اور مودی کے حق میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here