چودھری اکرم کا گورنر کیلئے بروس بلیک مین کی حمایت کا اعلان

0
4

نیویارک (پاکستان نیوز) ناسو کائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے نیویارک کے گورنر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر چودھری اکرم آف رحمانیہ نے بروس بلیک مین کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ، پاکستانی و مسلم کمیونٹی نے بھی بروس بلیک مین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنی 100فیصد حمایت کی یقین دہانی کرائی، حالیہ پول کے مطابق موجودہ گورنر کیتھی ہوشیل کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین کو نیو یارک کے گورنر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ بروس بلیک مین مکمل طور پر ”ماگا” (MAGA) سوچ کے حامل ہیں اور شروع سے میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ بطور ناساؤ کاؤنٹی ایگزیکٹو، وہ سرحدوں کو محفوظ بنانے، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انتھک کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کی جانب سے الیس اسٹیفنک اور بروس بلیک مین دونوں ہی ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوچل کو چیلنج کرنے کے لیے میدان میں تھے تاہم، الیس اسٹیفنک نے جمعہ کے روز گورنر کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی کانگریس کی نشست کے لیے دوبارہ انتخاب نہیں لڑیں گی۔صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بروس بلیک مین نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی تائید پر ان کا شکر گزار ہوں، صدر ٹرمپ پیٹرول کی قیمتیں کم کر رہے ہیں اور ادویات کے اخراجات میں کمی لا رہے ہیں، ہم مل کر نیو یارک کو ایک بار پھر محفوظ اور سستا صوبہ بنائیں گے۔موجودہ گورنر کیتھی ہوچل کی انتخابی ٹیم نے اس تائید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے بلیک مین کی حمایت صرف اس لیے کی ہے کیونکہ وہ نیو یارک کے بجائے ٹرمپ کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے بلیک مین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک کے عوام ایسے امیدوار کو مسترد کر دیں گے جو مہنگے ٹیرف اور پولیس بجٹ میں کٹوتیوں پر خاموش رہا ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here