معروف کارٹون سیریز دی سمپسنز کے پروڈیوسر69 سال کی عمر میں چل بسے

0
174

نیویارک (پاکستان نیوز) پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شو دی سمپسنز کے پروڈیوسر جان بش 69 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق جان بش کے دوست کیون بینرمین نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا ہے کہ جان بش کی موت 23 نومبر 2023 کو 69 عمر میں ہوگئی ہے۔انہوں نے اتنے عرصے تک خاموشی کیوں اختیار کی اس حوالے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم کیون بینرمین نے جان بش کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی وفات لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں دماغی بیماری کے باعث ہوئی ہے۔اینیمیشن کی دنیا میں جان بش کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط رہا انہوں نے دی سمپسنز کے ابتدائی سیزن سے قبل نیو یارک میں دی نوم پرنس اور دی میجک بیلٹ اور ٹوٹو لوسٹ جیسی کلاسک فلموں پر کام کرتے ہوئے اپنا سفر شروع کیا۔ان کے معروف پروگرامز میں دی سمپسنز، فیملی گائے اور ایکس مین: ایوولوشن جیسے بہترین اینیمیٹڈ شوز شامل ہیں۔انہیں 2001 میں بہترین اینیمیٹڈ پروگرام کے لیے ایمی ایوارڈ نے بھی نوازا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here