سینیٹ نے کیپٹل پولیس کیلئے 2.1 ارب ڈالر کے امدادی بل کی منظوری دیدی

0
161

نیویارک (پاکستان نیوز)کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سینیٹ نے 2.1 ارب ڈالر کے کیپیٹل سیکیورٹی بل کی منظوری دے دی ، سینیٹ نے 98 ووٹوں کی حمایت سے بل کو پاس کیا ، بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا ، سینیٹر پیٹرک اور سینیٹر رچرڈ شیلبے کی جانب سے بل کے نکات پر اتفاق کے بعد اس کو سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا کیونکہ مزید تاخیر سے کیپیٹل پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور گارڈز کی تربیت کا عمل متاثر ہو سکتا تھا ، بل میں 521 ڈالر کی رقم کو قابل تجدید رکھا گیا ہے ، 100 ملین ڈالر کیٹیل پولیس کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ 300 ملین ڈالر کیپیٹل سیکیورٹی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 42.1 ملین ڈالر کرونا ٹیسٹوں کے حوالے سے تفویض کیے گئے ہیں ، قانونی ماہرین کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ اگر بروقت بجٹ کی منظوری نہ دی گئی تو کیپیٹل پولس کو فنڈنگ شارٹ فال کا اگست میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، بل میں 1.125 ارب ڈالر افغان مہاجرین کے لیے مختص کیے گئے ہیں اس سلسلے میں 8 ہزار افغان مہاجرین کو خصوصی ویزوں کو اجراح کیا جائے گا ، ہائوس کی جانب سے مئی میں ایمرجنسی سپلیمنٹل پیکج کے تحت 1.9 ارب ڈالر کا بجٹ بھی پاس کیا گیا تھا جس میں 44 ملین ڈالر کیپیٹل پولیس کے لیے رکھے گئے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here