نیویارک پولیس میں ایک اور پاکستانی شاہد محمود مرزا کی لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی

0
134

 

42سالہ لیفٹیننٹ شاہد مرزا پولیس میں 15سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن شاہد محمود مرزا کی لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی ہو گئی ہے۔42سالہ لیفٹیننٹ شاہد مرزا کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیتے ہوئے 15سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سال2006میں پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا۔ قابل ذکر امر یہ بھی ہے کہ لیفٹیننٹ شاہد مرزا کے چھوٹے بھائی ماجد محمود مرزا بھی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ مرزا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز سمیت ان کے ساتھیوں اور کمیونٹی نے ان کی ترقی پر مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ شاہد مرزا نے کہا کہ وہ ان تمام دوست احباب کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے کی ترقی پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here