بائیڈن کے امیگریشن اور بارڈر اقدامات سیاسی اتحاد کیلئے کڑا امتحان

0
137

واشنگٹن(پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت کی جانب سے تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں امیگریشن پالیسیاں ایک مرتبہ پھر نئے موڑ پر آن پہنچی ہیں ، سابق صدر ٹرمپ کے جانے کے بعد ملک میں امیگریشن قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب ان کو مزید تبدیل کیا جا رہا ہے ، بائیڈن حکومت کی جانب سے نائب صدر کمیلا ہیرس کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ امیگریشن مسائل پر قابو پانے کے لیے تین ممالک پر 4 بلین ڈالر کی خطیر رقم لگانے کیلئے منصوبہ بندی کریں جس سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی جبکہ واشنگٹن کے سیاسی گروپ نے ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان امیگریشن پالیسی پر تنازع کو نئی حکمت عملی کے ساتھ طے کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ملک کی بارڈر سیکیورٹی کو مزید فعال بنایا جا سکے۔گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹس کے دو نمائندوں سینیٹر کرسٹین سینما اور ہینری کیولر نے ری پبلیکن کے نمائندوں جان کورنین اور ٹونی گونزالیز کے ساتھ مل کر قرار داد بھی پیش کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here