نیویارک (پاکستان نیوز)نئے میڈیا پول نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں مضبوط امیدوار ثابت کر دیا ہے ، نئے سونگ سروے نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو اپنے حریف صدر ٹرمپ کے 170ووٹوں کے مقابلے میں 297ووٹوں سے برتری حاصل ہے ، ماہرین کی بڑی تعداد اس نتائج کو جوبائیڈن کے لیے بہترین قرار دے رہی ہے جبکہ ٹرمپ کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔