امریکی ایجنسیوںپر100بلین ڈالر خرچ

0
150

واشنگٹن(پاکستان نیوز) مالی سال 2023 کے ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کا مشترکہ بجٹ 6.99 بلین ڈالر تھا لیکن ذرائع کے مطابق مختلف مد میں 100 بلین ڈالر خرچ کئے گئے ۔ پینٹا گون نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والے 12 مہینوں کے لئے ملٹری انٹیلی جنس پروگرام کہلانے والے اپنے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال کے لئے قومی انٹیلی جنس پروگرام کا بجٹ 7.71 بلین ڈالر تھا لیکن کئی وجوہات اور واقعات کی بنا پر اس میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا۔ یہ فنڈ 18 خفیہ اداروں نے خرچ کئے جن میں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کا دفتر، سی آئی اے، پینٹا گون کی نو ایجنسیاں اور دیگر محکموں کی ایجنسیاں بھی شامل ہیں۔ ان تفصیلات کے سامنے آنے سے ملک بھر میں ایک نء بحث نے جنم لیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی انتی خطیر رقم انٹیلی جنس ایجنسیوں پر خرچ کرنے سے امریکہ ابھی بھی غیر محفوظ کیوں ہے؟ کئی دہائیوں سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں کی طویل فہرست سب کے سامنے ہے، حقیقت میں امریکی ایجنسیاں ہر اہم واقعہ سے بے خبر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here