غزہ(پاکستان نیوز) اسرائیل کی بمباری سے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کا سکول بھی نشانہ بن گیا جہاں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اس حملے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔ سکول میں ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ فلسطینی شہریوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ فلسطینی سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور اسپتالوں پر بھی میزائل داغے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ متعدد صحافی ابھی بھی زخمی ہیں۔ کئی صحافی لاپتہ ہیں۔ غزہ کی بچی کچھی عمارتوں کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ تر ک حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایک فلسطینی صحافی محمد سمری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ غزہ میں کوئی یونیورسٹی باقی نہیں بچی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں دور سے ایک عمارت سے دھواں اور شعلے اٹھتے دیکھے گئے۔ جس کے بارے میں ویڈیو میں کہاگیا کہ یہ غزہ میں واقع جامعہ الازہر ہے۔ غزہ میں چوتھی اجتماعی قبر بن گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں فرانس کے انسٹی ٹیوٹ اور پریس دفتر پر بھی فضائی حملہ کردیا۔ دی فرنچ انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کیاگیا کسی عملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔