کینیڈا؛ ویٹر کی نوکری کیلئے لمبی قطاریں

0
19

اٹاوا(پاکستان نیوز) کینیڈا میں ویٹر کی ملازمت حاصل کرنے کیلئے بھارتیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو کینیڈا کے علاقے پرامپٹن کے خواہشمند نوجوان طلبہ وطالبات کی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ صرف پانچ پوسٹوں کیلئے بیروزگار شہریوں کی بڑی تعداد ملازمت حاصل کرنے کی غرض سے پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازمت کیلئے کی ہے جہاں نیا ریسٹورینٹ کا افتتاح ہوا ہے۔ ویڈیو ویٹر اور سرورز سمیت 5 مختلف ملازمتیں حاصل کرنے وہاں موجود لوگوں کی تعداد تین ہزار کے قریب بتائی گئی ہے جن میں اکثریت بھارتیوں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here