نیویارک (پاکستان نیوز) آئی آر ایس کی جانب سے کرونا لاک ڈائون متاثرین کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، آئی آر ایس کی جانب سے بدھ کو امداد کے لیے اہل افراد میں 2.3 ملین ڈالر کی امدادی رقوم تقسیم کیں ، تقسیم کے اس عمل میں ان افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کو پہلی امدادی رقوم کے مقابلے میں اس مرتبہ کم رقم ملی تھی ، آئی آر ایس کے مطابق انھون نے 395 بلین ڈالر کی 169 آن لائن پیمنٹ کو یقینی بنایا ہے ، ادارے کے مطابق متاثرین میں امدادی رقوم کے 9 لاکھ چیک تقسیم کیے جا چکے ہیں ، معاشی ماہرین کے مطابق مستتقبل قریب میں حکومت کی جانب سے مزید امدادی رقوم تقیسم کرنے کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور لوگوں کو وافر روزگار مل رہا ہے ۔