میری لینڈ کا مسلم نوجوان احمد ایاز جھیل میں ڈوب کر جاں بحق

0
72

میری لینڈ ( پاکستان نیوز ) امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والا جواں سال پاکستانی احمد ایاز ، نیویارک کی کیوکا جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19سالہ احمد ایازریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور سے اپنی فیملی کے ساتھ نیویارک سٹیٹ میں واقع کیوکا جھیل پر گیا۔ جھیل کی سیر کے لئے انہوں نے ایک کشتی حاصل کی اور کشتی میں سوار ہو کر جھیل میںچلے گئے۔بتایا گیا ہے کہ جھیل میں کچھ اندر پہنچ کر، احمد ایاز نے کشتی میں سوار اپنی فیملی سے کہا کہ وہ جھیل میں تیرنا چاہتا ہے۔ یہ بات کہنے کے بعد احمد ایاز نے کشتی سے جھیل میں چھلانگ لگا دی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا ئ پر وہ جھیل میں تیر نہیں سکا اور تیر کر کشتی تک واپس نہیں آسکااور پانی میں نیچے نیچے جاتے ہوئے ڈوب گیا۔کشتی میں سوار اس کی فیملی کے ارکان نے ایمرجنسی حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بتایا کہ احمد ایاز کی تلاش شروع کی لیکن وہ اسے فوراً تلاش نہیں کر سکے۔بعد ازاں دس گھنٹے کی مسلسل تلاش سے اورسونار کی مدد سے، احمد ایاز کی لاش کو جھیل میں ڈھونڈا گیا۔ حکام کے مطابق احمد ایاز نے جب جھیل میں چھلانگ لگائی تو اس کی موت اْسی دن دوپہر تقریباً پونے دو بجے واقع ہو گئی تھی۔ متوفی نے جھیل میں تیرتے وقت حفاظتی جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھی۔نیویارک میںمقیم سوگوار خاندان کی ایک قریبی عزیز راحیلہ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ احمدایاز کی فیملی بارہ تیرہ سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ متوفی احمد ایاز کا ایک بھائی اور ایک بہن ہے جو کہ بالٹی مورمیں اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔احمد ایاز کی نماز جنازہ اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائ نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ جواں سال احمد ایاز کی المناک موت پر اشکبار تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here