نیویارک (پاکستان نیوز) صدرٹرمپ کے مخالفین نے کالے افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور کورونا کے پھیلاﺅ کے خطرے کے باوجود اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، ایسے موقع پر جب کورونا کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ، ٹرمپ کا انتخابی ریلی کی تاریخ کا اعلان کرنا اور پھر اس کراﺅڈ کی لاکھوں میں پیشگوئی کرنے کو غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی نیویارک پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ۔