زرمبادلہ ذخائر میں 45 کروڑ ڈالر کی کمی

0
112

کراچی (بزنس رپورٹر) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتہ میں 45 کروڑ32لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔30جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 74کروڑ24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ کے دوران 49کروڑ30لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب81کروڑ63لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5ارب 92کروڑ 61لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here