بائیڈن کا امیگریشن پالیسی میں اوبامہ دور کی اصلاحات کا اعلان

0
158

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر بائیڈن نے نہ صرف ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس میں اوباما دور کی اصلاحات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، بائیڈن نے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر سے ”فیملی سیپریشن پالیسی“ کے تحت 545 بچوں کو اپنے والدین سے ملا دیا ہے جوکہ ٹرمپ پالیسی کی وجہ سے تنہائی کا شکار تھے ، بائیڈن کی جانب سے ”پبلک چارج رول “کے قانون پر بھی غور کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے ایسے حکومتی امداد کے مستحق تارکین کو سہولت میسر آئے گی ۔میکسیکن امریکن لیگل ڈیفنس اینڈ ایجوکیشن فنڈ کے صدر تھامس لینز نے بتایا کہ ہم صرف ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کو ختم نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس میں اوباما دور حکومت کی اصلاحات کے لیے بھی کام کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here