پی آئی اے کی ساتویں خصوصی پرواز مسافروں کو امریکہ سے لاہور لے آئی

0
140

واشنگٹن(پاکستان نیوز)پی آئی اے کی ساتویں خصوصی پرواز مسافروں کو لیکر نیو جرسی سے لاہور پہنچ گئی، خصوصی پرواز اتوار28جون شام لاہور پہنچی، حکومت نے عید سے قبل امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔نیویارک کی قونصل جنرل عائشہ علی کا کہنا ہے سفارتخانے اور چاروں قونصل خانوں نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے نیوجرسی ایئرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here