اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی، آئی ایل او کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیاہے۔ زاہد حفیظ چورہدری کے مطابق جینوا میں انٹرنیشنل لیبر آر گنائزیشن کے 109ویں اجلاس میں مجازی طور پر انتخابات منعقد کرائے گئے، پاکستان آئی ایل او کے ایشیاء پیسفک گروپ کے چار نئے با قائدہ ممالک میں شامل ہے۔پاکستان سمیت ان چار ممالک کی رکنیت 2021 سے 2024 چار سال کیلئے ہوئی ہے، ا نٹرنیشنل لیبر آرگنا ئز یشن میں گورننگ باڈی پالیسی و فیصلہ سازی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے 56 رکن ممالک 28 حکومتوں 14 ایمپلائرز اور 14 کارکنان پر مشتعل ہیں، پاکستان ماضی میں بھی آئی ایل او کے ایگزیکٹو آرم کا باقاعدہ رکن رہ چکا ہے۔ پاکستان 1947 میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا رکن بنا تھا،انتخابات کے نتائج عالمی برادری کی جانب سے پا کستان کے قائدانہ کردار پر اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان نے بحران کے دور میں آئی ایل او کی گورننگ باڈی میں شمولیت اختیار کی ہے،کوویڈ 19 کے معاشرتی و اقتصادی اثرات میں کمی اور اقتصادی بڑھوتری کیلئے عالمی تعا ون، مباحثے اور بات چیت کی ضرورت ہے۔