نیویارک( پاکستان نیوز ) نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت داعش کی طرز پر اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے سکھوں، کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کو بالکل اسی طرح قتل کیا جا رہا ہے جس طرح دہشت گرد گروپ داعش کر رہی ہے بھارت سیکولر نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے ۔حکمران جماعت کے لوگ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے اور خطے کا سکون برباد کر رہے ہیں ریفرنڈم 2020 کے ذریعے پنجاب کو آزاد کرانے کا قانونی اور اقوام متحدہ کے ا±صولوں کے مطابق طریقہ اختیار کیے ہوئے ہیں سکھ رہنماو¿ں نے پنجاب کی آزادی کے بعد خالصتان ڈیکلیئر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالصتان کی حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ مراسم پیدا کرے گی پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے معاہدے کیے جائینگے۔ دوسری طرف سکھ راہنماو¿ں کے ایک وفد نے پنسلوانیا میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کر کے انہیں بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے متعلق آگاہ کیا۔