اوہائیو سٹی (پاکستان نیوز) ابن تیمیہ مسجد اینڈ اسلامک سینٹرکے سابق ڈائریکٹر 43 سالہ احمد کو فراڈ اور جعلسازی کے مقدمہ میں 20 سال قید کا سامنا ، مقامی عدالت میں سابق ڈائریکٹر نے مسجد سے رقم کا غبن کرنے، شہر کے ہاؤسنگ واؤچر پروگرام میں دھوکہ دہی اور ٹیکس کی ادائیگیوں سے بچنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ 43 سالہ احمد نے وفاقی عدالت میں وائر فراڈ سکیموں کی ایک سیریز کا اعتراف کیا، جس میں 2015 سے 2019 تک موک روڈ پر ابن تیمیہ مسجد اور اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے آپ کو غیر مجاز سرگرمیوں میں شامل رکھا، جس میں 50 ہزار ڈالر کا جعلی چیک بھی شامل ہے، 2009 سے 2019 تک مسجد کیلئے خدمات انجام دینے والے احمد نے مسجد کے چندے کے پیسے کو ذاتی گاڑی خریدنے اور کریڈٹ کارڈ کا بل ادا کرنے کے لیے استعمال کیا۔ پارکر نے کہا کہ 2014 سے کم از کم 2020 تک، احمد نے سبسڈی یا مالی مدد حاصل کرنے کے لیے کولمبس میٹروپولیٹن ہاؤسنگ اتھارٹی کے ہاؤسنگ چوائس واؤچر پروگرام اور وبائی بے روزگاری امدادی فنڈ سے بھی دھوکہ دہی میں فائدہ اٹھایا۔پارکر کے مطابق، احمد اور اس کی اہلیہ نے 2014 سے 2018 تک اپنے بینک اکاؤنٹس میں $235,000 سے زیادہ رقم جمع کرائی جبکہ ان کی ماہانہ تنخواہ 18 ہزار ڈالر تھی۔احمد کو مسجد کے فنڈز میں 37 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تاروں کے فراڈ کے جرم میں ان کو 25 سال قید ہو سکتی ہے۔