نیویارک(پاکستان نیوز) ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ میں نسلی عدم مساوات کی بناء پر سیاہ فام لوگ زیادہ بیمار زندگی گزارتے اور سفید فام لوگوں کے مقابلے میں کم عمری میں مر جاتے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ میں سفید فام امریکیوں کے مقابلے میں 1.63 ملین سیاہ فام امریکیوں کی اضافی اموات ہوئیں، بہت سے سیاہ فام لوگ جوانی میں مر جاتے ہیں، 1999ء سے 2020ء تک ان کی شرح اموات میں حیرت انگیز اضافہ ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں جو سہولتیں سفید فام لوگوں کو ملتی ہیں وہ سیاہ فام یا کسی اور کمیونٹی کو میسر نہیں سیاہ فام کمیونٹی میں ابتدائی موت دل کی بیماری، کینسر اور بچوں کی اموات کی بلند شرحوں کی وجہ سے زیادہ ہیں۔ امریکی ایوان بالا کے اراکین کی توجہ اس جانب بالکل نہیں ہے کہ حقیقی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔