آئی سی ای کاشکاگو میں آپریشن ،پاکستانی سمیت88تارکین وطن گرفتار

0
109

نیویارک (پاکستان نیوز) امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے شکاگو میں اپنی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی سمیت 88 سے زائد غیرقانونی تارکین کو حراست میں لے لیا ہے ، حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین نہ صرف دستاویزات کے بغیر رہائش پزیر تھے بلکہ ان میں سے اکثریت چوری سمیت مختلف وارداتوں میںملوث رہ چکی ہے ، اکثر کے خلاف پولیس سٹیشن میں ریکارڈ بھی موجود ہے ، انھوں نے کہا لبرلز جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور ان کو گرفتاریوں سے تحفظ فراہم کررہے ہیں جوکہ افسوسناک بات ہے ، ایسے افراد ملک پر بوجھ کی بجائے عام افراد اور بچوں کی جانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بھی ہیں جس کو ہر صورت روکنے کی ضرورت ہے ، انھوں نے عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیرقانونی تارکین کی گرفتاری میں بھرپور مدد فراہم کریں تاکہ معاشرے کو پر امن بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here