واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ کودوسری جنگ عظیم کے بعد بد ترین مالیاتی خسارے کا سامنا ، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مالی سال 2020میں امریکہ کامالیاتی خسارہ 3 ہزار 130ارب ڈالرہوگیا، امریکہ کامالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا15.2 فیصدبنتا ہے ، 2020 میں امریکاکابیرونی قرضہ جی ڈی پی سے تجاوز کرجائیگا۔