ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے سیف ڈرائیونگ کورس کا نیا بل متعارف

0
281

تیز رفتاری کی 15،سگنل کی 5خلاف ورزیوں پر ڈرائیوروں کو بارہ ماہ کا سیف ڈرائیونگ کورس کرنا ہوگا

نیویارک (پاکستا ن نیوز) نیویارک سٹی کونسل نے ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے نیا بل متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت اب خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے افراد کو حراست میں لیا جا سکے گا ، اب تیز رفتاری کی 15خلاف ورزیاں اور سگنل لائٹ کی 5 خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیوروں کو بارہ ماہ کا سیف ڈرائیونگ کورس ہر صورت کرنا ہوگا ایسا نہ کرنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں ان سے ضبط کر لی جائیں گی ، سٹی کونسل سپیکر کورے جانسن نے کہا کہ شہری انتظامیہ لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتی ہے جس کے لیے متعلقہ بل پاس کیا گیا ہے ۔نئے قانون کی مدد سے ایسے خطرناک ڈرائیوروں کو حراست میں لیا جا سکے گا وجہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگنل خلاف ورزیوں میں بھی پیش پیش رہتے تھے ، بارہ ماہ کے سیف ڈرائیونگ کورس کی مدد سے ایسے ڈرائیور اب خلاف ورزیوں سے باز رہیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here