بھارت میں کرونا کو مسلمانوں سے جوڑنے ، تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش ہے: اقوام متحدہ

0
154

 

نیو یارک (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے بھارت میں کرونا کو مسلمانوں سے جوڑنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لے لیا۔ نمائندہ یو این نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویئے کا نوٹس لے۔ بھارتی حکومت مزدوروں کے مسائل پر بھی توجہ دے۔ اقوام متحدہ نے کرونا وائرس کے تعلق سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش ہے۔ مودی حکومت کو تشدد کی روک تھام کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں عالمی اداروں کیساتھ مل کر کام کرنے والے اقوام متحدہ کی بھارتی مندوب مندوب رینتا لوک ڈیزلن نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کووڈ۔19 کے تعلق سے ایک خاص برادری کے لوگوں کو بدنام کرنے کے خلاف لڑنے اور مہاجر مزدوروں کے مسائل سے فوری طو رپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی بھارت میں کرونا وائرس کے تعلق سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی تھی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ہجوم نے ایک مسلم نوجوان کو اتنا مارا کہ بعد میں وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ نفرت انگیز بیانات کا اثر یہ ہوا ہے کہ بہت سے علاقوں میں مسلم دکانداروں کا اب بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here