ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ : دل کی دھڑکن کا ریڈ سائرن متعارف

0
153

 

کئی شہری اسے ویلنٹائن کی یادگار قرار دینے لگے تو کئی اس لائٹ کوغصہ ابھارنے کا سبب قرار دیتے ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز) ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں دل کی دھڑکن کی طرح کاسرخ ریڈ سائرن متعارف کروایا گیاہے جس کی سرخ لائٹیں رات کے وقت دیکھنے والوں کو دلکش احساس دلاتی ہیں ، سائنٹسٹ رٹا جے کنگ نے بتایا ہے کہ عمارت کی سب سے آخری منزل پر سرخ سائرن نما لائٹس کی تنصیب کئی شہریوں کو ویلنٹائن ڈے کی یاد بھی دلاتی ہے لیکن اس ساتھ ساتھ کئی شہریوں نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ یہ لائٹ ان کو غصہ اور اشتعال دلاتی ہے اس لیے اس لائٹ نما سائرن کو عمارت سے ہٹا دیا جانا چاہئے ، دی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19کیخلاف جنگ کرنے والے امریکی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے اعزاز میں اس کا رنگ سفید اور سرخ کر دیا جائے گا اور یہ ان فرنٹ لائن پر لڑنے والے افراد کیلئے بھی اعزازی سائرن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here