سینیٹر کپلان سے مسلم کمیونٹی سے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ، متعصبانہ رویے کیخلاف قانون سازی پر غور

0
105

اسلام فوبیا اور نفرت انگیز تقریر کو میٹنگ میں اول درجے پر رکھا گیا،سود سے پاک قرضوں کا بھی مطالبہ

نیویارک (پاکستان نیوز) سینیٹر کپلان کی مسلم کمیونٹی کے افراد کے ساتھ 18جون کو راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی جس میں مسلم کمیونٹی کے تمام مسائل کو زیر بحث لایا گیا ، مسلمانو ں کے خلاف تعصبانہ رویہ ، اسلام فوبیا اور نفرت انگیز تقریر کو میٹنگ میں اول درجے پر رکھا گیا اور سینیٹر کپلان سے درخواست کی گئی کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ، سینیٹر کپلان سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ اپنے سینیٹرز ساتھیوں کے ساتھ سے مسلمان کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قانون سازی اور قرارداد پیش کرنے پر غور کریں ، میٹنگ کے دوران یہ ایجنڈا بھی اٹھایا گیا کہ اسلام مذہب میں سود کو حرام تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری مساجد اور لوگ سودی قرض لینے سے گریز کرتے ہیں کہ سینیٹر کپلان مسلم کمیونٹی کیلئے سود سے پاک قرضوں کا انتظام کر سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here