نیویارک (پاکستان نیوز )ڈیموکریٹس کے نمائندہ ٹام سوازی نے آئندہ سال گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، پریس کانفرنس کے دوران انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ٹام سوازی نے بتایا کہ یہ انتخابات میرے لیے بہت اہم ہیں جس میں کامیابی کی ہر ممکن کوشش کروںگا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز، موجودہ گورنر نیویارک کیتھی ہوکل اور نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز بھی گورنر شپ کی دوڑ میں ہیں۔ ٹام شوازی کے اعلان کے بعد اب گورنر کی دوڑ میں چار اہم ڈیموکریٹس شامل ہو گئے ہیں۔