اسلام مخالف پالسی سے ناراض ڈھائی لاکھ مسلم ووٹرز ٹرمپ کے خلاف متحد ،ووٹر کی آن لائن رجسٹریشن جاری

0
209

نیویارک (پاکستان نیوز) انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل مسلم ووٹرز رجسٹریشن ڈے پر سینکڑوں امریکی مسلمان ووٹرزنے شرکت کی اور اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرایا ،اس موقع پر امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیموں نے بھی بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ممبرز کو متحرک کیا جن کی تعداد اس وقت ڈھائی لاکھ سے زائدہے ، مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن بھی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، #MyMuslimVote کے نام سے مہم کے دوران ٹوئیٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلم ووٹرز کو متحرک کیا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ووٹ رجسٹرڈ کرائیں ۔ایم پاور اور کیئر سمیت درجنوں مسلم تنظیموں نے ووٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ای میلز ، فون کالز اور آن لائن سروسز کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنایاہے تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم ووٹرز ایک آواز بن کر ایوان اقتدار تک پہنچ سکیں ، امریکہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی ڈیجیٹل اایڈووکیسی تنظیم ایم پاور نے بھی مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے ممبرز کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے ، ایم پاور کی ویب سائٹ پر ممبرز اور دیگر حضرات اپنے ووٹ کی تفصیلات درج کر کے باقائدہ ووٹ رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں ،ایم پاور کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لنڈا ساروس نے بتایا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت اپنے زیادہ ووٹرز کی بدولت امریکہ میں اپنے حالات کو بدل سکتی ہے لیکن اس میں کچھ تبدیلی ضرور واقع ہو سکتی ہے ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ جوبائیڈن کے دور حکومت میں ایسا بالکل نہیں ہوگا بلکہ اس میں بھی ایسے واقعات سامنے ضرور آئیں گے لیکن سرکاری طور پر ان کو ہوا نہیں دی جائے گی جیسا کہ ٹرمپ نے اپنے بیانات سے دی ہے اور ان واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ، ایف بی آئی کے اعدادو شمار کے مطابق صرف 2016 کے دوران نفرت آمیز ی کے 6ہزار سے زائد واقعات پیش آئے جوکہ 2015سے 19فیصد زائد تھے ۔دوسری جانب دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے بھی مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسٹ اور فون سروس کا آغاز کر دیا ہے ، کیئر کے ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز رابرٹ میکا نے بتایا کہ مسلمان ووٹرز کو چاہئے کہ وہ اپنی مذہبی آزادی اور سماجی عزت کو برقرار رکھنے کے لیے درست امیدوار کا انتخاب کریں ، ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز واقعات میں اضافہ ضرور ہوا لیکن ٹرمپ کو دوبارہ منتخب کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ، انھوں نے مسلمانوں ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق کا درست استعمال کر کے اپنی طاقت کو منوائیں ، بائیڈن کے صدر منتخب ہونے سے حالات میں ڈرامائی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن درست سمت متعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here