صدر بننے کیلئے تیار ہوں، نائب صدر کملا ہیرس کا اعلان

0
200

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کی نائب صدر کمیلا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ ری پبلیکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں، کمیلا نے اپنے انٹرویو کے دوران ناقدین کو سختی سے نشانہ بنایا، میزبان مارگریٹ برینن نے 10 ستمبر کو انٹرویو کا آغاز ریپبلکن حریفوں کی ہیرس پر سخت تنقید کے متعدد کلپس کے ساتھ کیا ، برینن نے نیو جرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی کا ایک کلپ بھی چلایا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہر رات جو بائیڈن کی اچھی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں، نہ صرف اس لیے کہ وہ ہمارے صدر ہیں، بلکہ اس لیے بھی کہ ہمارے نائب صدر کون ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے دعویٰ کیا کہ ہیریس بائیڈن کا مواخذہ انشورنس تھا، انہوں نے کہا ، جتنا بائیڈن برا ہے ، یہ بدتر ہوتا جائے گا۔ نائب صدر کمیلا ہیرس نے کہا کہ ہم نے امریکہ میں مینوفیکچرنگ کی 8لاکھ نئی نوکریاں پیدا کی ہیں، 13 ملین نئی نوکریاں، بے روزگاری ریکارڈ کم ہے۔ ہم نے بزرگوں کے لیے انسولین کی قیمت 35ڈالر ماہانہ تک محدود کر دی ہے۔ نسخے کی دوائیوں کی لاگت کو سالانہ بنیادوں پر 2 ہزار ڈالر تک محدود کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ حملہ کرنے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں ،جو بائیڈن اور میں اور ہماری انتظامیہ نے جو کام کیا ہے اس کی میرٹ کی بنیاد پر ہم جیت جائیں گے۔سی بی ایس سروے کے مطابق صرف 41 فیصد امریکی ہیرس کی ملازمت کی کارکردگی کو منظور کرتے ہیں، جبکہ 59 فیصد نہیں کرتے۔ ہفتے کے اوائل میں برطانیہ میں مقیم ریڈ فیلڈ اور ولٹن سٹریٹیجیز کی طرف سے جاری کیے گئے ایک سروے میں اس سے بھی زیادہ سنگین اعداد و شمار دکھائے گئے، صرف 34 فیصد نے ہیریس کی کارکردگی کی منظوری دی، جبکہ 43 فیصد نے نامنظور کیا۔ برینن نے وال اسٹریٹ جرنل کے ایک سروے کا حوالہ دیا، جس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دو تہائی ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ بائیڈن دوسری مدت کے لیے بہت بوڑھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here