ریمی ملک کا مسلمان دہشتگرد کا کردار نبھانے سے انکار

0
292

واشنگٹن (پاکستان نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار ریمی ملک نے ہالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کی متعصبانہ اور منفی عکاسی کا حصہ بننے سے انکار کردیا ۔ مصری نژاد اداکار رامی سعید ملک نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار ڈینیل کریگ کے مدِمقابل فلم” بانڈ25 “ میں پیشکش ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم سائن کرنے سے پہلے کئی بار سوچا اور فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا کو یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا کہ اگر کردار کو عربی بولتے دکھایا گیا یا اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑا گیا تو فلم نہیں کریں گے۔ ریمی ملک نے کہا کہ میں نے ہدایتکار کے سامنے کچھ شرائط رکھ دیں ہیں، میں نہیں چاہتا کہ اس کردار کے بعد میرے خاندان کو مشرق وسطی کے دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جائے۔ ہم کسی بھی کردار کو اور مذہب کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واضح کردیا ہے کہ میں مصری میراث کے ساتھ مضبوطی سے جڑا ہوا ہوں، میں ایک مصری ہوں اور مصری گانے سُن کر بڑا ہوا ہوں ، مصر میں جو لوگ بستے ہیں وہ میرے اپنے لوگ ہیں، میں مسلم مذہب مخالف کوئی کردار ادا نہیں کروں گا، لہذا اگر مجھے فلم میں کاسٹ کرنا ہے تو ان شرائط پر میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here