غیر ملکیوں کو رجسٹر یشن کرانا لازم قرار

0
68

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف ہفتے سے قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی 11 اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔دوسری صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔قانون کے تحت ایسے ایلیئن یعنی غیرملکیوں کو مجرم تصور کیا جائے گا اور انہیں جرمانہ، سزائے قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔اس ضمن میں گرین کارڈ ہولڈرز مستثنیٰ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری سن 2025کو ایک ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے تھے ۔اس حکمنامے میں ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کا نفاذ یقینی بنانا بھی شامل تھا۔امریکا میں موجود ایسے بچے جن کی عمر 14 برس مکمل ہورہی ہے وہ دوبارہ رجسٹریشن کرائیں اور چودہویں سالگرہ کے 30 روز کے اندر اندر اپنے فنگرپرنٹس جمع کرائیں۔۔دوسری طرف امریکی محکمہ انصاف نے حساس قومی اور شہری معلومات کو بیرونی دشمن ممالک کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے ایک نیا ڈیٹا سیکیورٹی پروگرام متعارف کروا دیا ہے، جو ابتدائی طور پر 90 روز کے لیے محدود سطح پر نافذ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد چین، روس، ایران اور دیگر ممالک کو امریکی حکومت سے متعلقہ معلومات اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا جیسے جینیاتی، جغرافیائی، حیاتیاتی، مالیاتی اور صحت سے متعلق معلومات تک رسائی سے باز رکھنا ہے۔دریں اثناء صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی۔ 14600 افغان شہریوں کی عارضی پناہ گاہ ختم کرنے کا اطلاق مئی سے ہوگا، کیمرون کیبھی7900 افراد کی حیثیت بھی ختم کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here