امریکی جرنیل بھی پاکستانی جرنیلوں کے نقش قدم پر چل پڑے، واشنگٹن پوسٹ

0
88

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکہ کے موقر اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کے جرنیل ریٹائرمنٹ کے بعد بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر کام کر رہے ہیں اورخوب مالی منافع کما رہے ہیں۔واشنگٹن کی رپورٹ کے مطابق8جرنیل جنہوں نے 2008سے2018کے دوران افغانستان میں امریکی افواج کی کمان سنبھالی،وہ20سے زائد کارپوریٹ اداروں میں پرکشش آسامیوں پرکام کر رہے ہیں۔یہ جرنیل کارپوریٹ بورڈز میں خدمات،مشاورت اورلیکچرز دینے کے بدلے خطیررقم وصول کر رہے ہیں اور انہوں نے افغانستان میں خدمات انجام دینے کے بعد خوب مالی ترقی کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ جرنیل کارپوریشنز سے لیکر کورونا کے معاملے تک مختلف شعبہ جات میںاپنے میدان جنگ کے تجربے کو فروخت کرتے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کر تے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here