فلوریڈا (پاکستان نیوز)وفاقی مجسٹریٹ جج نے فار رائٹ گروپ کی رکن لورا لومر اور ان کی کمپنی ایلومنیٹ میڈیا کو مسلم تنظیم کیئر کو ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر اٹارنی فیس ادا کرنے کا حکم دے دیا ، مسلمانوں کے خلاف مسلسل پوسٹس کے بعد 2018 کے دوران لورا لومر کے ٹوئیٹر اکائونٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، عدالت کی جانب سے کیس خارج کیے جانے کے بعد کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے عدالت کا تحریری حکم نامہ لومر کو ارسال کر دیا ہے جس میں واضح طور پر درج ہے کہ عدالت کو دونوں پارٹیوں کے درمیان کسی بھی معاہدے کا اقرار نامہ ثابت نہیں ہو سکا ہے ۔