نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے جج کی جانب سے درخواستوں پر عملدرآمد روکنے کے احکامات کے باوجود ڈاکا درخواستوں کی منظوری دیدی ، یو ایس سٹیزن شپ ایند امیگریشن سروسز کی قائم مقام ڈائریکٹر ٹریسی ریناڈ نے کہا کہ کچھ درخواستوں کی منظوری ہوئی ہے جوکہ انسانی غلطی کی بنیاد پر ہے ، ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حالیہ منظور ہونے والی 52 درخواستوں پر عملدرآمد کسی طرح روک لیا جائے کیونکہ ان 52 درخواست گزاروں کو بائیو میٹرک تصدیق کیلئے کال کی گئی ہے ۔52 درخواستوں کی 17سے 19 جولائی تک منظوری دی گئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ان 52 درخواستوں کے علاوہ کوئی ایسی درخواست نہیں ہے جس کی منظوری دی گئی ہو۔