ماسکو (پاکستان نیوز) روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس سے کویڈ 19 کے مریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ یہ دوا درحقیقت جوڑوں کے درد کےلئے تیار کی جارہی تھی تاہم اس کے کورونا کے علاج کے لیے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچاﺅکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔