کورونا ویکسین صرف امیروں کیلئے نہ ہو: گورنر نیویارک

0
220

 

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک کے گورنر اینڈریوکو نے کہا ہے کورونا ویکسین صرف امیروں کیلئے نہیں ہونی چاہئے ، کورونا وائرس کے علاج کی کوئی بھی ویکسین کسی فرد کی دولت سے قطع نظر منصفانہ طور پرتقسیم کی جانا چاہئے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہامیں نے امریکی قیادت سے کہا کہ وہ مسابقت کے لیے لڑے اور ٹوئٹر پوسٹوں سے اپنی قیادت (کا جواز) ثابت نہ کرے۔انھوں نے کہاآپ اس بات سے جانے جاتے ہیں کہ اس وقت آپ کیا کررہے ہیں ناکہ اس سے جانے جاتے ہیں کہ آپ کیا کرنے والے ہیں۔ آپ کو مزید سمارٹ بننا ہوگا،آپ اس طریقے سے اپنے انداز کو ٹویٹ نہیں کررہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے فوری طور پر گورنر نیویارک کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here