امریکہ اب چین کو نہیں  دبا سکتا:جنرل نعیم لودھی

0
212

لاہور(پاکستان نیوز)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہا ہے چین کی یہ کوشش ہوگی امریکہ سے کشیدگی نہ ہوا،امریکہ اب چین کو دبا نہیں سکتا اور اگر اس نے چین کو دبانے کی کوشش کی تو اس کو یہ کوشش بہت مہنگی پڑے گی۔پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں میزبان ڈاکٹر معید پیرزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہا امریکہ بھارت کو علاقے کا پولیس مین بنانے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں وسیع کردار دینا چاہتا تھا لیکن بھارت سے وہ مایوس ہوا ہے، پاکستان کو بہت ہی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔آج کے اس دور میں ہم زیادہ دیر تک بیلسنگ ایکٹ نہیں کرسکتے، ہمیں امریکہ کی بجائے چین کے ساتھ جانا ہو گا۔سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا گلوبل ٹینشن میں بھارت امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے، بھارت نے گزشتہ سال ایل او سی پر تین ہزار کے قریب خلاف ورزیاں کیں اس سال1700سے زائد ہیں اور یہ چلتی جائیں گی۔کیونکہ بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here