اوورسیز پاکستانی: 9 ارب ڈالر کی ترسیلات

0
165

اسلام آباد(پاکستان نیوز) چار ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 62 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، جون تا ستمبر، ہر ماہ دو ارب ڈالرز سے زائد کی رقم پاکستان بھیجی گئی، کورونا وائرس کے باوجود اس رجحان کا سبب کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لئے اور اچھی خبریں ہیں۔ بیرونی ملک مقیم ہم وطنوں نے ستمبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ترسیلات کا حجم دو ارب ڈالر سے زائد رہا۔ وزیراعظم نے یہ خوشخبری اسٹیٹ بینک سے پہلے عوام کو سنائی۔ کورونا وائرس کے سبب ورلڈ بینک نے اپنی اپریل کی رپورٹ میں ترسیلات 20 فیصد کم ہونے کے اندازے لگائے تھے۔ لیکن پاکستانی ترسیلات 31 فیصد بڑھی ہیں۔ کورونا وائرس نے بین الاقوامی فلائٹس کم کی ہیں، حوالہ ہنڈی کا کاروبار متاثر رہا اس لئے رقوم آفیشل چینل سے بھیجے جانے کا رجحان رہا۔ البتہ ایک عالمی ادارے کا یہ خیال ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر روزگار متاثر ہوا ہے، بیرون ملک سے مستقل پاکستان آنے والے اپنی جمع پونجی بھیج رہے ہیں جو ترسیلات بڑھنے کا سبب ہے۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 ارب 14 کروڑ ڈالر پاکستان آئے ہیں۔ جس میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر خلیجی ممالک سے آئے ہیں جو مجموعی ترسیلات کا تقریباً 60 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here