امریکہ بدر300افرادپاناما میں مقیم

0
32

پاناما سٹی (پاکستان نیوز) امریکہ کی جانب سے ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں سمیت 300 افراد کو پانامہ کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ان تارکین کو وطن واپسی جانے کی اجازت اْس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک بین الاقوامی حکام ان کی واپسی کے انتظامات نہیں کر لیتے۔ اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تارکین نے ہوٹل کے کمروں میں کھڑکیوں پر ‘مدد کریں’ اور ‘ہم اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں’ جیسے پیغامات لکھ رکھے ہیں۔ملک بدر ہونے والے ان افراد کا تعلق 10 ایشیائی ممالک پاکستان، انڈیا، ایران، نیپال، سری لنکا، افغانستان، چین اور دیگر سے ہے۔ پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکہ سے بے دخل کیے گئے تارکین وطن کو عارضی طور پر اپنے ملک روکنے کی پیشکش کی تھی۔پانامہ کے سکیورٹی وزیر فرینک ابریگو نے کہا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے 299 میں سے 171 افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے ممالک واپس جانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسیاں دیگر 128 تارکین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں تاکہ انہیں کسی تیسرے ملک بھجوایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here