نیوجرسی سٹی ( پاکستان نیوز ) امیگرنٹ کمیونٹی غیرقانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکیلئے قانون سازی کی حمایت میں ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔ نیوجرسی الائنس فار امیگرنٹ اینڈ جسٹس کولیشن نے اس سلسلے میں سٹیٹ ہاو¿س کے باہر ایک اجتماع میں پریس کانفرنس کی۔ کولیشن کے رہنماو¿ں نے پریس کانفرنس میں قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرقانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کیلئے مسودہ قانون منظور کریں ۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹی 2014 سے اس قانون کی منظوری کیلئے کوشاں ہے۔ 20 تنظیموں کی اس کولیشن کی پروگرام کوآرڈی نیٹر جوہانا کلے نے کہا کہ موجود سیاسی فضاءمیں امیگرنٹس کیخلاف بیانات کی بھرمار ہے، قانون سازوں کے ایک موقع ہے کہ وہ مجوزہ بل پاس کر کے ثابت کر دیں کہ نیوجرسی امیگرنٹ کمیونٹی کی دوست ریاست ہے۔