ٹانک میں مقروض شخص نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

0
659

ٹانک:

محلہ قاضیانوالہ میں قرض خواہوں سے پریشان شخص نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ میں تنگدستی اور قرض خواہوں کے بار بار تقاضے سے پریشان شخص سید رسول نے اپنی اہلیہ، 16 سالہ بیٹے سلیمان اور 2 بچیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 بچے بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کے بعد پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here